تازہ ترین

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

وزیراعظم-آج-ایک-روزہ-دورے-پر-لاہور-پہنچیں-گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارون آن ون ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ  پنجاب وزیراعظم کو صوبے کے اہم امور پربریفنگ دیں گے۔ دورے کے دوران گورنرپنجاب چودھری  سرور بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جس میں گورنرپنجاب دورہ برطانیہ  کے حوالے سے وزیراعظم کوبریف کریں گے ۔ وزیراعظم عمران خان ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے تقریب سے بھی خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم پاکستان لاہور سمیت پنجاب بھر کی تمام نجی و سرکاری میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور میڈیکل کالجز کے پرنسپلز سے ملاقات کریں گے ، یونیورسٹی اف ہیلتھ سانئسز نے تمام نجی و سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور میڈیکل کالجز کے پرنسپلز کو مراسلہ جاری کردیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں