تازہ ترین

امریکہ میں ایک اور افسوسناک واقعہ — فائرنگ سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

امریکہ-میں-ایک-اور-افسوسناک-واقعہ-—-فائرنگ-سے-افراد-جان-کی-بازی-ہار-گئے

امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے ایک جزیرے پر واقع بار میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح جزیرہ سینٹ ہیلینا کے بار میں پیش آیا جہاں واقعے کے وقت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

بیوفورٹ کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ متعدد افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔

 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا، 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران کئی لوگ جان بچانے کے لیے قریبی عمارتوں اور کاروباری مقامات پر پناہ لینےکے لیے بھاگے۔

پولیس نے عوام سے صبر و تحمل کی درخواست کرتے ہوئے  واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں