تازہ ترین

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے مابین 2 ہفتوں میں تیسری بار ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم-اور-سعودی-ولی-عہد-کے-مابین-2-ہفتوں-میں-تیسری-بار-ٹیلیفونک-رابطہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خاناور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے وزیراعظم عمران خان اور محمد بن سلمان کے مابین دو ہفتے میں تیسری بار ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ گفتگو میں سعودی ولی عہد سے کشمیرکے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق ولی عہد محمد بن سلمان کو آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلیفونک گفتگو میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس سے قبل گذشتہ ہفتے بھی زیراعظم عمران خان اور سعودی ولی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔دونوں رہنماؤں کے مابین کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ واضح رہے اس سےقبل 19 اگست کو بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد نےمقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات چیت کی ۔  وزیراعظم نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا ۔سعودی ولی عہد نے وزیراعظم سے پاک بھارت معاملات پر بات چیت کی اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370ختم کیے جانے کے بعدمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم سے بھی آگاہ کیا گیا۔7 اگست کو بھی دونوں کے درمیان رابطہ ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہکشمیر کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں