وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک ہیں فوج کے سپہ سالار اور دوسرے ہیں ملک کے وزیراعظم، جتنے بھی ملکی اور بین الاقوامی معاملات ہیں اس پر دونوں کی مشاورت ہوتی رہتی ہے، ہوتی رہتی تھی اور ہوتی رہے گی۔