تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

وزیراعظم-آزاد-کشمیر-کیخلاف-عدم-اعتماد-لانے-کا-فیصلہ

تبدیلی کی ہوا آزاد کشمیر میں بھی چلنے لگی، پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق متبادل وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے پی پی رہنما چودھری یاسین کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔ جس کی منظوری فریال تالپور نے دیدی ہے۔   پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے قرار داد لانے پر اتفاق کرلیا ہے، جس میں پیپلزپارٹی کو ن لیگ کے ایوان میں بیس ممبران کی حمایت حاصل ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ پی پی اور ن لیگ کو حسن ابراہیم کی حمایت بھی حاصل ہوگی جبکہ سردار تنویر الیاس سے ناراض دھڑہ بھی چودھری یاسین کو ووٹ دےگا۔  بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس سے ناراض اراکین نے بھی فاروڈ بلاک بنا لیا ہے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کو سینئر وزارت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سپیکر شپ ن لیگ کو اور وزارت عظمی براہ راست پیپلز پارٹی کو دینے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں