تازہ ترین

وزیراعظم آج مالاکنڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کریں گے

وزیراعظم-آج-مالاکنڈ-یونیورسٹی-میں-تقریب-سے-خطاب-کریں-گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے آج مالاکنڈ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب اور مختلف شاہراہوں کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج سوات اور ملاکنڈ کا دورہ کریں گے ، اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ اور وفاقی وزیر مواصلات وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ دورے کے دوران عمران خان مالاکنڈیونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کے ساتھ ساتھ مختلف شاہراہوں کاافتتاح کریں گے۔ یاد رہے گذشتہ روز حکومت نےاسلام آبادمیں پندرہ سوگھرمحنت کشوں کےحوالے کئے تھے ، وزیراعظم عمران خان نے تقریب سےخطاب میں کہا تھا  کہ یہ منصوبہ کسی پراحسان نہیں،محنت کشوں کا حق ہے،خصوصی قانون کےتحت اب بینک ہاؤسنگ اسکیمزکےلیےقرضے دےرہےہیں، بیس سال تک گھروں پر شرح سودپانچ فیصدسےزائد نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی توپہلے ہی ہفتے کہا فیل ہوگئی،حکومت کی کارکردگی پانچ سال بعددیکھنی چاہیے، پنجاب، کےپی اور بلوچستان میں تیزی سے کام ہورہا ہے، سندھ سے مثبت ردعمل نہیں ملتا تاہم تعمیراتی صنعت سےقرضے اترنا شروع ہوجائیں گے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں