وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے جس میں موجودہ صورتحال پر عوام کو اعتماد میں لیں گے جبکہ ریلیف پیکج کا اعلان بھی ہوگا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت ميں ميگا منی لانڈرنگ اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی سميت ديگر کيسز کی سماعت آج ہوگی جبکہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت ميں ممبئی حملہ کيس کی سماعت ہوگی۔ اسلام آباد میں پبلک اکاونٹس کميٹی کا اجلاس ہوگا۔ حکومت اور کالعدم تنظیم میں معاہدے پر عملدرآمد شروع ہوگیا جس کے تحت 840 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔ وزیرآباد میں کالعدم تنظیم کا دھرنا جاری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں سعد رضوی کی رہائی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوگی۔ این اے 133 کے ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری روز ہے۔ پاکستان ٹیم نے نمیبیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ قومی ٹیم کی ایونٹ میں یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔