تازہ ترین

وزیراعظم آج رشکئی خصوصی اقتصادی زون کادورہ کریں گے

وزیراعظم-آج-رشکئی-خصوصی-اقتصادی-زون-کادورہ-کریں-گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج رشکئی خصوصی اقتصادی زون کادورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر چائنہ روڈاینڈبرج کارپوریشن کی جانب سے انہیں رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی تعمیرکے بارے میں بریفنگ دی جائے گی ۔ بعدمیں بجلی اورگیس کی تقسیم کارکمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز وزیراعظم کواقتصادی زون میں گیس اوربجلی کی فراہمی کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ وزیراعظم تعمیراتی مقام کابھی دورہ کریں گے اوروہاں ایک تقریب سے خطاب کریں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں