تازہ ترین

ورلڈ کپ فٹبال: فرانس نے مراکش کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ورلڈ-کپ-فٹبال:-فرانس-نے-مراکش-کو-ہرا-کر-فائنل-کیلئے-کوالیفائی-کرلیا

مراکش ورلڈ کپ فٹبال میں نئی تاریخ رقم کرنے سے محروم رہ گیا، سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ ورلڈ کپ فٹبال کے دوسرے سیمی فائنل میں مراکش اور فرانس کے درمیان مقابلہ ہوا، افرو عرب ملک پہلی بار فائنل تک رسائی حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کرنے سے محروم رہ گیا، فرانس کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔ میگا ایونٹ کے فائنل میں فرانس کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا، جس نے پہلے سیمی فائنل میں کروشیا کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں