تازہ ترین

ورلڈ کپ سپر 12: چار بڑی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی

ورلڈ-کپ-سپر-12:-چار-بڑی-ٹیمیں-آج-مدمقابل-آئیں-گی

دوبئی : آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا آغاز  آج سے ہورہا ہے جہاں 4 بڑی ٹیمیں 2 مقابلوں میں آمنے سامنے آئیں گی ۔   تفصیلات کے مطابق آج سے متحدہ عرب امارات  میں شروع ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے یعنی سپر 12 کے پہلے میچ  میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں  ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔ سپر 12 مرحلے کا دوسرا میچ  انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز  کے درمیان شام 7 بجے دبئی میں کھیلا جائےگا۔ واضح رہے کہ سپر 12 مرحلے میں 6،6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ 1 میں آسٹریلیا،انگلینڈ،جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز،بنگلا دیش  اور سری لنکا شامل ہیں۔ گروپ 2 میں پاکستان، بھارت ، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ موجود ہیں۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جارہا ہے۔ عالمی ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 24 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں ماریس ایراسمس اور نیوزی لینڈ کے کرس گفنی جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں