تازہ ترین

وبا پرآیت کریمہ،مسنون دعاؤں کا اہتمام کیا جائے، قاری عثمان

وبا-پرآیت-کریمہ،مسنون-دعاؤں-کا-اہتمام-کیا-جائے،-قاری-عثمان

رجوع الی اللہ ہی میں نجات، دینی مدارس کے کردار کو کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی بلدیہ میں اقرا فریدیہ روضۃ الاطفال اکیڈمی کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کراچی : جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور علوم نبوت ؐکی چھاؤنیاں ہیں، دینی مدارس کے کردار کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی،کورونا وائرس ہو یا کوئی بھی وبا ایسے موقع پر آیت کریمہ اور مسنون دعاؤں کا اہتمام کیا جائے، موجودہ حالات میں رجوع الی اللہ ہی میں نجات ہے ۔ وہ بلدیہ ٹاؤن میں اقرا فریدیہ روضۃ الاطفال اکیڈمی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کر رہے تھے ۔ تقریب سے ادارے کے پرنسپل حافظ محمد نعیم، مولانا عمر صادق، مفتی سلیم شاہ، سید اکبر شاہ ہاشمی، یوسی چیئرمین الطاف حسین ہالی، وائس چیئرمین حاجی محمد رفیق،مفتی فیض الحق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قاری محمد عثمان نے مزید کہا کہ اقرا فریدیہ روضۃ الاطفال نے جہاں اپنے علاقے کے عوام کو قرآن کریم کے حفاظ اور حافظات دی ہیں وہاں اس ادارے سے میٹرک کرنے والے بچے انجینئرز،ڈاکٹرز، وکلا اور علما بن کر ملک کے مختلف شہروں میں اپنی مہارت کا لوہا منوا تے ہوئے عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ آج کہا جاتا ہے کہ دینی مدارس اور ان کے زیر اہتمام چلنے والے اداروں نے ملک اور قوم کو کیا دیا ہے ؟، مدارس کے فضلاء قرآنی اعمال سے کورونا وائرس جیسے مہلک امراض کا علاج بھی جانتے ہیں، یہودی لابی بہرحال آج مراکز اسلام پر حملہ آور ضرور ہے مگر اللہ کے فضل و کرم سے اسے ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں