تازہ ترین

واٹس ایپ نے اچانک بڑی سہولت ختم کردی، صارفین سُن کر پریشان

واٹس-ایپ-نے-اچانک-بڑی-سہولت-ختم-کردی،-صارفین-سُن-کر-پریشان

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کو دی جانے والی بڑی سہولت کو خاموشی سے ختم کردیا۔ امریکا سے شائع ہونے والے کاروباری جریدے فوربز کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے جون 2018 میں‌ جو شاندار فیچر متعارف کرایا تھا اُسے اب بند کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ واٹس ایپ  کی جانب سے صارفین کو دو سال قبل رقم کی لین دین کے حوالے سے سہولت فراہم کی گئی تھی۔ اس سہولت کو برازیل ، امریکا سمیت دیگر ممالک میں آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، جس کے بعد تجربہ کامیاب ہوا تو اس کے دائرہ کار کو مزید بڑھایا گیا۔ انتظامیہ کو شکایت موصول ہورہیں تھیں کہ واٹس ایپ کے ذریعے رقم کی لین دین یا منتقلی میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کئی اس میں دھوکے کا شکار بھی ہوچکے ہیں۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے ٹیکنالوجی اور معاشی ماہرین نے واٹس ایپ کے ذریعے لین دین کو خطرناک قرار دیا اور ڈیٹا غیر محفوظ ہونے کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ رپورٹ کے مطابق برازیل میں 213 ملین صارفین اس سروس سے استفادہ کررہے تھے مگر اب مرکزی بینک نے واٹس ایپ کے ذریعے رقم کی منتقلی یا لین دین کو مکمل بند کردیا ہے۔ برازیل کے بینک کی جانب سے سروس کی بندش کے بعد واٹس ایپ نے بھی فی الوقت اس فیچر کو خاموشی سے ختم کردیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں