واٹس ایپ نے اپيليکشن میں تبدیلیاں کردی ہیں۔ سماجی رابطے کی ایپلیکیشن واٹس ایپ نےاپنےفیچرز میں تبدیلیاں کردی ہیں جس کے مطابق اب یہ معلوم نہیں ہوسکےگا کہ کون کب آن لائن ہوا اور کون کب آف لائن ہوا ہے۔ صارفین اب واٹس ایپ میں لاسٹ سین اور آن لائن آپشنز نہیں دیکھ پائیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ آن لائن بھی ہوں گے تب بھی دوسرا آپ کو نہیں دیکھ پائے گا اور نا ہی یہ معلوم ہوسکے گا کہ آپ کب تک آن لائن تھے۔ واٹس ایپ کے اس فیچر میں یہ تبدیلی گزشتہ روز کی گئی۔واٹس ایپ کی يہ تبديلی چند منٹ میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرينڈ بن گئی اور لاکھوں لوگوں نےاس حوالےسےاپنےخیالات سےآگاہ کیا۔ واضح رہے کہ اپریل میں جی ایس ایم ارینا کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر بیک وقت 8 افراد کے ساتھ ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کرادی گئی، جس کے پہلے بیٹا ورژن کو آزمائشی طور پر استعمال کیا گیا تھا۔ اس کےعلاوہ اپریل میںواٹس ایپ نےصارف کوملنےوالےپیغامات کومزیدلوگوں کےساتھ شیئرکرنےسےمتعلق نئی پابندیاں لگانےکا فیصلہ کیا جس کامقصد غلط معلومات کا پھیلاؤ روکنا ہے۔ واٹس ایپ میں 2 ماہ سے ایسا فیچر موجود ہے کہ ایسا پیغام جو 5 یا زائد بار فارورڈ کیا گیا ہو اس پر نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور صارف ایک وقت میں ایک سے زائد چیٹس میں یہ پیغامات نہیں بھیج سکے گا۔