تازہ ترین

واٹربورڈ ملازمین کو حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کی ہدایت

واٹربورڈ-ملازمین-کو-حکومتی-ہدایات-پر-سختی-سے-عمل-کی-ہدایت

افسران دفاتر وتنصیبات پر سینی ٹائزر کی تنصیب،ماسک کی پابندی کرائیں، ایم ڈی اسداللہ خان کراچی : منیجنگ ڈائریکٹر واٹر بورڈ اسد اللہ خان کی ہدایات پر دفاتر اور تنصیبات پر ملازمین کے کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے سینی ٹائزر نصب کئے جارہے ہیں۔ اسد اللہ خان نے تمام شعبہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دفاتر اورتنصیبات میں حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ کورونا سے بچاؤ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور دفاتر میں سینی ٹائزر کی تنصیب اور ماسک کی پابندی پر عمل کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایات پر ڈی ایم ڈی فنانس و آرآرجی محمد ثاقب، ڈی ایم ڈی کے اسٹاف آفیسر ندیم کرمانی نے دیگر افسران کے ساتھ واٹر بورڈ کے مختلف دفاتر میں سینی ٹائزر کی تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ماتحت عملے کو ہدایت کی کہ جلد از جلد واٹر بورڈ کے دیگر دفاتر اور تنصیبات پر بھی سینی ٹائزرکی تنصیب کا عمل مکمل کرلیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واٹربورڈ کے تمام ملازمین شہر اور ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں، اس کٹھن وقت میں بھی شہریوں کو پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی سہولتیں پہنچانے کیلئے ملازمین اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔ ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی ہدایات ہیں کہ کورونا جیسے مہلک مرض سے ملازمین کو محفوظ رکھنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سو فیصد عملدرآمد کرایا جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں