تازہ ترین

ن لیگ کی سیاست کو بچانا ہے تو مریم نواز کو کچھ عرصے کیلئے خاموش کروادیں

ن-لیگ-کی-سیاست-کو-بچانا-ہے-تو-مریم-نواز-کو-کچھ-عرصے-کیلئے-خاموش-کروادیں

اسلام اباد :  مسلم لیگ ن کے بڑے حلقے میں سے ایک شخص نے کہا ہے کہ ہم نے واضح طور پر کہہ دیا کہ اگر ن لیگ کی سیاست کو بچانا ہے تو مریم نواز کو کچھ عرصے کے لیے خاموش کروایں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایک حلقے نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو پیغام دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو کچھ عرصے کے لیے خاموش کرادیں اور وہ سیاست سے پس پردہ چلی جائیں ، جب کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، خواجہ آصف ، خواجہ سعد رفیق اور دیگر ن لیگی رہنماؤں کو ایکٹو کیا جائے۔ رانا عظیم نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق آنے والے دنوں میں شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے یہ رہنما فعال کردار ادا کریں گے ، یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف اور خواجہ آصف نے ضمانت کے لیے درخواست دے دی ، اگر ان کی ضمانت ہوگئی تو ن لیگ کی سیاست میں ان کا کردار فعال ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت گزشتہ ہفتے سے ناساز ہے ، اسی صورت حال کے پیش نظر شریف خاندان کے فیملی ڈاکٹر عدنان بھی لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں ، ڈاکٹر عدنان نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان پہنچے ہیں ،ڈاکٹر عدنان لاہور میں مریم نواز کا علاج کریں گے ، ڈاکٹر عدنان کی ہدایت پر مریم نواز کے مختلف ٹیسٹ بھی لیے جا چکے ہیں۔بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی کے ٹیسٹوں کی رپورٹ آنے کے بعد علاج کا طریقہ کار واضح کیا جائے گا ، مریم نواز کا گلا گزشتہ ایک ہفتے سے خراب ہے تاہم ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، مریم نواز گزشتہ تین دنوں سے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر کے آرام کر رہی ہیں ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو تھائیرائیڈ کا مرضی بھی لاحق ہے اور ڈاکٹرز نے مریم نواز کو تھائی رائیڈ کا آپریشن بھی تجویز کر رکھا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں