تازہ ترین

ن لیگ کیخلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے :رانا تنویر

ن-لیگ-کیخلاف-سازشیں-کرنے-والے-ناکام-ہونگے-:رانا-تنویر

حکمرانوں نے مہنگائی،بیروزگاری،مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا:رہنما ن لیگ فیروزوالا: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا مسلم لیگ(ن) کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہونگے ،نااہل حکمرانوں نے اٹھارہ ماہ کے دوران مہنگائی بیروزگاری اورمایوسی کے سواعوام کو کچھ نہیں دیا، حکمران ہرسطح پرناکام ثابت ہورہے ہیں ،کٹھ پتلی حکومت نے ملکی معیشت تباہی کے کنارے پرپہنچادی ہے ۔اگر پی ٹی آئی کی حکومت کو مزید وقت دیا گیا توملک میں نیا معاشی بحران پیدا ہو جائے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے کیمپ آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق رکن قومی اسمبلی راناافضال حسین ،ایم پی اے پیر اشرف رسول ،ایم پی اے عبدالرؤف ،سابق چیئرمین ضلع کونسل ایم عتیق انور، مسلم لیگ( ن) کے ضلعی رہنما محمود اخترگورایہ ،سابق چیئرمین یوسی رانابھٹی ملک نوید احمدچوہان ،سابق چیئرمین ملک ظہیراحمداوردیگرارکان بھی موجود تھے ۔ ایم این اے رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان خود کو ابھی تک کنٹینر پر کھڑا سمجھ کر باتوں سے دل بہلا رہے ہیں لیکن ملک تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں