اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کی منسوخی کے لیے عملی قدم اٹھا لیا۔ مسلم لیگ (ن) نے پیکا آرڈیننس کے معاملے پر قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی جسے ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ن لیگ کا کہنا ہےکہ قرارداد کی منظوری سے پیکا ترمیمی آرڈیننس منسوخ ہوجائے گا۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے بھی پیکا ترمیمی آرڈیننس کی منسوخی کےلیے نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرادیا۔ نوٹس میں درخواست کی گئی ہے کہ قومی اسمبلی پیکا ترمیمی آرڈیننس پر بحث کرکے اسے نامنظور کرے۔