تازہ ترین

ن لیگی ارکان کے وزیر اعلیٰ کیساتھ ملنے سے قیامت نہیں آگئی:گورنر

ن-لیگی-ارکان-کے-وزیر-اعلیٰ-کیساتھ-ملنے-سے-قیامت-نہیں-آگئی:گورنر

اووسیز پاکستانی ملک کے لئے عظیم خدمات سرانجام دے رہے ہیں :وفد ، میڈیاسے گفتگو لاہور: گورنرپنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ مسلم لیگ( ن )کے ا رکان اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات سے کونسی قیامت آگئی ہے ، گورنرہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر کاکہناتھاکہ سیاست میں پریشر ہوتے ہیں،،ووٹ دینے والے کام مانگتے ہیں ،برطانیہ جیسے ملک میں بھی اپوزیشن کے ارکان حکومت اوروزیراعظم سے ملاقات کرلیتے ہیں ،اگر ن لیگ کے ایم پیز وزیر اعلی ٰسے ملے ہیں تو کوئی بڑی بات نہیں، اس سے کوئی قیامت نہیں آنی چاہیے۔دریں اثنا گورنرچودھری سرور سے امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ،گورنرنے کہا کہ امریکہ میں موجود پاکستانی سیاسی طورپر فعال کردار اداکرکے ملک کے لئے مزید خدمات سرانجام دے سکتے ہیں، گورنرہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ممتاز پاکستانی رہنما حفیظ احمد اور وفد کے دیگر ارکان بھی شریک تھے ،ملاقات میں پاکستان اورامریکہ کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پاکستانی امریکن کیمونٹی کے امورپر بھی ملاقات میں بات چیت کی گئی ، وفد نے گورنر کو دورہ امریکہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں