نیپرا ہیڈ آفس اسلام آباد میں نیپرا ملازمین کے لئے ایک گھنٹہ کا ٹریننگ سیشن ہوا اسلام آباد: نیپرا ہیڈ آفس اسلام آباد میں نیپرا ملازمین کے لئے ایک گھنٹہ کا ٹریننگ سیشن ہوا جس کا عنوان \ہراسمنٹ کی روک تھام\تھا،چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے اپنے ابتدائی کلما ت میں تمام نیپرا ملازمین کے لئے ایک اچھا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا،ایم /ایس کیریئر پاکستان سے آئے ہوئے ٹرینر بیرسٹر ماہم درانی نیازی نے اس سے متعلقہ قوانین کے بارے میں سامعین کو تفصیل کے ساتھ بتایا۔