امریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت سے خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے لیے نیٹو کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ نیٹو حکام کے مطابق سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے تمام اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہنگامی اجلاس آج برسلز میں طلب کیا ہے، اجلاس میں مشرقی وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس سے دو روز قبل نیٹو نے سیکیورٹی خدشات پر عراق میں اپنا تربیتی مشن بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی حملے میں قتل ہوئے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی نے امریکی صدر ٹرمپ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدکی موت پر امریکا اور اسرائیل کو سیاہ دن دیکھنا پڑے گا۔