نیوزی لینڈ سے تعلق کے باوجود کوچ نے دل پاکستان کے ساتھ رکھنے کا اعلان
شائع شدہ تاریخ 21 فروری, 2026
نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر مائیک ہیسن نے کہا ہے گرین شرٹ پہن کر اپنے ہی ملک کی ٹیم کے خلاف حکمت عملی بنانے کا سوچا بھی نہیں تھا لیکن اپنے ملک کے خلاف دوسرے ملک کے لیے وفادار ہونا ایک نیا تجربہ ہوگا۔
مائیک ہیسن نے کہا کہ 7 سال نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد اب میں اس چیلنج کے لیے تیار ہوں، ناشتے کی میز پر جانے پہچانے چہروں سے ملاقات کر کے اچھا لگا۔
انہوں نے کہا کہ میں آج بھی دل سے نیوزی لینڈر ہوں لیکن اس وقت یہ دل پوری طرح پاکستان کے ساتھ ہے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔