وزیراعظم عمران خان نے ملکی نوجوانوں کو قومی سطح پر فیصلہ سازی میں شامل کرتے ہوئے نیشنل یوتھ کونسل کے دوسرے بیچ کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم کونسل کے پیٹرن ان چیف اور عثمان ڈار چئیرمین ہیں۔ https://twitter.com/UdarOfficial/status/1400325285657169921 اپنے ویڈیو پیغام میں عثمان ڈار نے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان عالمی سطح پر نمائندگی کریں گے اور ملک بھر میں جہاں جہاں بھی ہم یوتھ کے پروگرام منعقد کریں گے وہاں یہ نوجوان انکی نمائندگی کریں گے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو ملکی فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا وعدہ پورا کر دیا ہے اور اب اقتدار کے ایوانوں میں بھی نوجوانوں کی آواز سنی جائے گی۔ نیشنل یوتھ کونسل میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کھیل، تعلیم، مذہب، معیشت اور آرٹس اینڈ کلچرل سے وابستہ نوجوان شامل ہیں۔