نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کیلئے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں: ترک صدر

شائع شدہ تاریخ 12 مارچ, 2026
نیتن-یاہو-ہولوکاسٹ-کے-بعد-اسرائیلیوں-کیلئے-سب-سے-بڑی-آفت-بن-چکے-ہیں-ترک-صدر

رجب طیب اردوان نے کہا کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں، اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزارتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیلی اب کہہ رہے کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی مصیبت کی علامت ہے، ہماری توجہ صورتحال مزید بگڑنے سے پہلے تناؤ کو کم کرنے کی کوششوں پر مرکوز ہے۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ جنگ کو روکنا چاہیے اس سے قبل کہ یہ مزید بڑھے اور پورے خطے کو آگ کی لپیٹ میں لے، فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔