تازہ ترین

نور مقدم قتل کیس، مرکزی ملزم ظاہر جعفر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

نور-مقدم-قتل-کیس،-مرکزی-ملزم-ظاہر-جعفر-2-روزہ-جسمانی-ریمانڈ-پر-پولیس-کے-حوالے

اسلام آباد : نور مقدم قتل کیس، تھانہ کوہسار پولیس نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا، عدالت نے مرکزی ملزم کو مزید دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزم ظاہر جعفر کو آج دو روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے ہم نے پسٹل ریکور کیا ہے، موبائل ریکور کرنا ہے، اس لیے مزید ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے پولیس کو ملزم ظاہرجعفر کا دو روز کا مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملزم کے والدین اور گھریلو ملازمین کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ جن کو عدالت نے 2 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں