تازہ ترین

نوجوانوں کو کاروبارکی ترغیب دینے کیلئے محمد علی جناح یونیورسٹی میں لیکچر

نوجوانوں-کو-کاروبارکی-ترغیب-دینے-کیلئے-محمد-علی-جناح-یونیورسٹی-میں-لیکچر

ملک کے نوجوان طبقہ کو اپنا کاروبار شروع کرنے کی ترغیب دینے اور رہنمائی کے لئے کام کرنے والے ادارہ پائن گلوبل کی پروجیکٹ لیڈر شاز شاہد نے محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے طلبہ سے کہا ہے کراچی: ملک کے نوجوان طبقہ کو اپنا کاروبار شروع کرنے کی ترغیب دینے اور رہنمائی کے لئے کام کرنے والے ادارہ پائن گلوبل کی پروجیکٹ لیڈر شاز شاہد نے محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ ان کے ادارہ کے پلیٹ فارم سے اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے ہرممکن مدد حاصل کرسکتے ہیں تاکہ آگے چل کر وہ کاروبار کی دنیا میں ایک بہتر مقام حاصل کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شام محمد علی جناح یونیورسٹی کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پائن گلوبل کے بزنس ڈیولپمنٹ منیجر سعید خالد بھی انکے ہمراہ تھے ۔شازیہ شاہد نے بتایا کہ انکا ادارہ کاروباری پالیسی کے پرو گرام کے تحت کاروبار کا رحجان رکھنے والوں نوجوانوں کی تربیت کے لئے معاونت کرتا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں