تازہ ترین

نواز شریف نے شہباز شریف کا ڈیل والا فارمولا مسترد کر دیا

نواز-شریف-نے-شہباز-شریف-کا-ڈیل-والا-فارمولا-مسترد-کر-دیا

لاہور: معروف صحافی طلعت حسین کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف سمیت پارٹی کے سینر لیڈران کا مصالحتی فارمولہ مسترد کر دیا ہے جو کہ ڈیل گروپ کے حامی تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے طلعت حسین نے کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریفسمیت پارٹی کے سینر لیڈران (ڈیل گروپ) کا مصالحتی فارمولہ مسترد کر دیا۔شاہد خاقان عباسی کا حراست میں سے خط والا پیغام بھی کام نہ آیا اور نہ ایاز صادق کی “میاں صاب جان دیو۔ سانوں جان بچان دیو” والی درخواست کام آئی۔طلعت حسین نے مزید کہا کہ سلمان شہباز کا غصہ اب اور بڑھے گا۔ اسی حوالے سے معروف صحافی جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ڈیل فائنل سٹیجز پر پہنچ چکی ہے۔نواز شریف کے ساتھ ڈیل تقریباََ ہو چکی ہے۔جان اچکزئی نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف 12 ارب ڈالر دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اس سے بھی زیادہ کچھ دے دیں۔اس کے لیے جو شرائط طے کی گئی ہیں وہ یہ ہیں کہ نواز شریف صاحب ہمیشہ کے لیے ملک سے باہر چلیں جائیں گے اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔جب کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی دس سال کے لیے ملک سے باہر چلی جائیں گی اور اس عرصے میں سیاست میں حصہ نہیں لیں گی۔ امکانات ہیں کہ اگلے تین سے چار ہفتوں میں ڈیل فائنل ہو جائے گی اور یہ پورے شریف خاندان کو بچا لے گی۔جان اچکزئی نے مزید کہا کہ اس تمام ڈیل میں شہباز شریف شامل نہیں ہیں۔جان اچکزئی نے مزید کہا کہ نواز شریف جیل میں ایک شکست تسلیم کرلینے والے انسان بن چکے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ نواز شریفاپنے زندگی کے آئندہ سال ہر حالت میں آرام سے گزرانا چاہتے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں