تازہ ترین

نوازشريف کے نام پر ايک بارپھر ويکسینيشن کی جعلی انٹری

نوازشريف-کے-نام-پر-ايک-بارپھر-ويکسینيشن-کی-جعلی-انٹری

سابق وزیراعظم نواز شريف کے شناختی کارڈ پر نارووال کے اسکول ميں کرونا ويکسين کی جعلی انٹری کر دی گئی۔ نواز شريف کے شناختی کارڈ پر ایک خوراک والی کين سائنو ويکسين کی انٹری کی گئی۔ ویکسی نیشن کا اندراج نارووال کے پبلک اسکول سے کیا گیا۔ نواز شریف کی ویکسی نیشن کی جعلی انٹری 3اکتوبر کو کی گئی جبکہ اس سے قبل 22ستمبر کو بھی نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن کی انٹری لاہور کے کوٹ خواجہ فرید اسپتال میں کی گئی تھی۔ معاملے پر محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نارووال میں کی جانے والی جعلی انٹری کی تحقیقات کر رہے ہیں اور یہ بھی پتہ لگا رہے ہیں کہ دوبارہ ایسا واقعہ کیوں پیش آیا۔ نواز شريف کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر بھی اپلوڈ کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر یہ اندراج 22 ستمبر کو شام 4 بج کر 4 منٹ پر کیا گیا۔ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد اسپتال کے ایم ایس نے کرونا وائرس کی ویکسین سے متعلق ڈیٹا انٹری کرنے والے 2 آپریٹرز کو معطل کردیا تھا۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ نواز شریف کے شناختی کارڈ پر جعلی کرونا ویکسینیشن کی انٹری کے معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی پیش کی گئی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں