تازہ ترین

ننکانہ بچیانہ روڈ پر دروازے بند کرانے کے خلاف مظاہرہ

ننکانہ-بچیانہ-روڈ-پر-دروازے-بند-کرانے-کے-خلاف-مظاہرہ

بیشتر گھروں کے دروازے اسی روڈ پر ہیں کوئی اور آپشن نہیں :مظاہرین ننکانہ صاحب: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلوے لائن کے بالمقابل ننکانہ بچیانہ روڈ پر گھروں کے کھلنے والے دروازے بند کرانے کیخلاف محلہ پرانا ننکانہ کے رہائشیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ننکانہ بچیانہ روڈ پر آگ لگا کر نعرے بازی کی، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب سے ملحقہ ننکانہ بچیانہ روڈ پر واقع لوگوں کے گھروں کے دروازے او ر دکانیں وغیرہ کو بند کروانے کے لئے بلدیہ ننکانہ صاحب کا عملہ موقع پر پہنچا تو علاقہ مکینوں نے احتجاج شروع کردیا اور ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب آگ لگاکر روڈ کو بلاک کردیا،مظاہرین نے کہا وہ عرصہ دراز سے یہاں پر رہائش پذیر ہیں مگر اب انتظامیہ کی طرف سے مذکورہ روڈ پر قائم دکانیں اور گھروں کے دروازے بند کروائے جارہے ہیں جس سے نہ صرف ان کا روزگار ختم ہوجائے بلکہ انہیں اپنے گھروں میں آنے جانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ بہت سے گھروں کے دروازے اسی روڈ پر ہیں جبکہ کوئی اور آپشن بھی موجود نہیں ۔مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد سے حکم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں