ملتان: سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل ہسپتال ڈاکٹرمصطفیٰ کمال پاشا نے ملاقات کی ، اس دوران سیکرٹری صحت پنجاب نے زیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے نشتر ہسپتال کودی جانے والی30وینٹی لیٹرزاور ڈائیلسز مشینوں کی فراہمی کے لئے موصول ہونے والی ہدایات بارے آگاہ کیا اس موقع پر سیکرٹری صحت نے بتایا کہ اگلے ہفتے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرنشتر ہسپتال ملتان کے مریضوں کو علاج معالجے کے لئے 30ڈائیلیسز مشینیں اور وینٹی لیٹرز پہنچادیئے جائیں گے جس سے بہت جلد مریض نشتر میں علاج کی سہولتوں سے مستفید ہوسکیں گے۔