تازہ ترین

نشتر ہسپتال میں 3روز ہ ایستھیٹک سرجری کورس اختتام پذیر

نشتر-ہسپتال-میں-3روز-ہ-ایستھیٹک-سرجری-کورس-اختتام-پذیر

بریسٹ کینسر،ناک کی خوبصورتی ،چہرے اور پلکوں کے ڈھلکنے کی درستگی کے آپریشن کئے ملتان: نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کا اعزاز،بیرون ملک سے آئے ماہرین پر مشتمل ٹیم کی سربراہی میں تین روز تک جاری رہنے والا ایستھیٹک سرجری کورس اختتام پذیر،بریسٹ اور چہرے کی خوبصورتی کے آپریشن ،تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ میں تین روزہ ایستھیٹک سرجری کورس گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا،تین روزہ کورس میں برطانیہ سے آئے سینئر معالج ڈاکٹر ریاض ملک نے سربراہ ڈاکٹر ناہید چودھری کے ہمراہ برن یونٹ کے ڈاکٹرز کو جدید سرجری اور طریقہ علاج سے متعلق لیکچر فراہم کئے جبکہ ڈاکٹر ناہید چودھری، ڈاکٹر ریاض ملک کی سربراہی میں ڈاکٹر بلال سعید،ڈاکٹر وسیم ربانی و دیگر نے چھاتی کے کینسر،ناک کی خوبصورتی،اور چہرے اور پلکوں کے ڈھلکنے کی درستگی کے آپریشن کئے گئے ، اس حوالے سے ڈاکٹر بلال سعید نے بتایا کہ برطانیہ سے آئے ڈاکٹر ریاض ملک نے یقین دہانی کروائی ہے کہ رواں سال اپریل یا مئی میں برطانیہ سے ماہرین کی ٹیم کے ہمراہ ملتان آئیں گے جہاں برن یونٹ میں نہ صرف ناک کی مختلف نوعیت کی سرجری کی جائیں گی بلکہ ایک باقاعدہ کورس کا بھی آغاز کیا جائے گا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں