کراچی:نسلہ ٹاور گرانے کےخلاف مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے نسلہ ٹاور کے باہر مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا گیا اور کوشش کی جارہی ہے کہ مظاہرین کو منتشر کیا جائے۔ مظاہرین کی جانب سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے سے سے رکوایا جائے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پرموجود ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مظاہرین شاہراہ فیصل بند کرنا چاہتے تھے، مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی کی گئی جبکہ مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی۔