لاہور: تحریک انصاف کے ’’ترین گروپ‘‘ نے اپنے ساتھی ایم پی اے نذیر چوہان کی گرفتاری پر حکومت کے خلاف شدید ردعمل دینے کا فیصلہ کر لیا۔ قومی اور صوبائی اسمبلی میں بھی شدید سخت رویہ اختیار کیا جائے گا۔کراچی سے جہانگیر ترین کی واپسی کے بعد ترین گروپ کے اجلاس میں مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ ترین گروپ کا خیال ہے نذیر چوہان کی گرفتاری کے بعد حکومت ہمارے مزید ساتھیوں کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گزشتہ چند روز سے کراچی میں ہیں جس دوران نذیر چوہان کی گرفتاری ہوئی۔