تازہ ترین

نجی شعبہ فروغ تعلیم کیلئے سرکاری اداروں کے شابہ بشانہ :راجہ بشارت

نجی-شعبہ-فروغ-تعلیم-کیلئے-سرکاری-اداروں-کے-شابہ-بشانہ-:راجہ-بشارت

تعلیم اور علاج عوام کی بنیادی ضرورت ہیں ،نجی سکول کی سالانہ تقریب سے خطاب راولپنڈی: صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ نوجوان طالب علموں کے ساتھ پاکستان کا سنہرا مستقبل وابستہ، حکومت تعلیم کے پھیلائو میں اپنا رول ادا کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی سکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ تعلیم وطن عزیز میں تعلیم کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سرکاری اداروں کے شانہ بشانہ ہے، بدنصیبی سے ماضی کی حکومتوں نے اورنج ٹرین اور میٹرو بسوں جیسے منصوبوں پر رقم خرچ کی حالانکہ تعلیم اور علاج عوام کی بنیادی ضرورت ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ایجنڈے میں تعلیم کو اولین اہمیت حاصل ہے، تقریب سے ایم این اے راشد شفیق، ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال اور دیگر نے خطاب کیا، تقریب کے اختتام پر پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں