بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ، تقریب سے خطاب اسلام آباد : ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے اسلام آباد میں تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار اداکر رہے ہیں، دارارقم سکولز نہ صرف معیاری تعلیم کی فراہمی بلکہ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت ملک کے محفوظ اورروشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔ اسلام آباد انتظامیہ نجی سکولوں کے مسائل کے حل میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز دار ارقم سکو ل جی سیون مرکزکی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں بہترین خاتون استاد عائشہ گوہر کو عمرے کا ٹکٹ دیا گیا جبکہ باقاعدگی سے نماز ادا کرنے والے بچے کو سائیکل تحفے میں دی گئی ۔ بعد ازاں پوزیشن ہولڈرزطلبہ میں سر ٹیفکیٹ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ سکول کے ڈائریکٹر بشیر ڈار نے مہما نوں کا شکریہ ادا کیا۔