سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کرزندگیاں سنواری جا سکتی ہیں ، سا بق وفاقی وزیر ملتان: سا بق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ نے انسانیت سے روشناس کرایا، سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کرزندگیاں سنواری جا سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن سرکار مدینہ کے ناظم اعلیٰ اقبال یوسف نقشبندی کے بہنوئی، محمد ندیم قریشی کے والدکے ختم چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ عقیدت اور ایمانی جذبہ سے سرشار ہو کرپیارے نبیؐ کا جشن مناتی ہے ، ہمارے نبی کریمؐ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر حقیقی انقلاب برپا ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپؐ کی تعلیمات امن وبھائی چارے کا درس دیتی ہے ،آپؐ نے مشکلات برداشت کرکے بھی اسلام کے پیغام کو عام کیا ۔