اسلام آباد: سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نان فائلرز کے موبائل فون سمیت مختلف گھریلو کنکشن منقطع کرنے اور نیب کو ٹیکس گزاروں کی معلومات دینے کی تجاویز مسترد کردیں۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ نے تیسرے ٹیکس ترمیمی ایکٹ کے تحت نان فائلرز کے موبائل فون، بجلی اورگیس کنکشن منقطع کرنے اور نیب کو ٹیکس گزاروں کی معلومات دینے کی تجاویز مسترد کی ہیں۔ دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں نہ آنے پر گورنر اسٹیٹ بینک کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی طلحہ محمودکا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد سے کہوں گا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو گرفتار کرکے کمیٹی کے سامنے پیش کریں۔