صاف پانی فراہم کرنیکامنصوبہ بھی شروع ہونے کوہے ،ایم پی اے عمر آفتاب نارنگ منڈی : ایم پی اے عمر آفتاب ڈھلوں نے نارنگ شہر میں عوام کے پرزور مطالبے اور اپنے انتخابی منشور کے مطابق سپیشل ایجوکیشن سنٹر کو منظور کروا لیا ہے اور عنقریب اس کا افتتاح کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ فلاحی کاموں کو اپنے انتخابی منشور میں شامل رکھا ہے ۔ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے قیام سے معذوری کی بنا پر خاندان پر بوجھ سمجھے جانے والے افرادپڑھ لکھ کر نہ صرف باوقار انداز میں اپنی زندگی جینے کے اہل ہونگے بلکہ اپنے خاندان کی کفالت کے بھی قابل ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو صاف پانی فراہم کرنے کامنصوبہ بھی شروع ہونے کوہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مخالفین کے جھوٹے پروپیگنڈے کی بنیادپر پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت سے ہرگز مایوس نہ ہوں وہ ہر قیمت پر قوم سے کئے وعدے پورے کرے گی۔ انہوں نے شہر میں سٹریٹ لائٹس کی جلد تنصیب کی بھی نوید سنائی۔