تازہ ترین

نادرا غیر ملکیوں کو بھی شناختی کارڈ جاری کرنے لگا

نادرا-غیر-ملکیوں-کو-بھی-شناختی-کارڈ-جاری-کرنے-لگا

معروف امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی نے ایک نیا انکشاف کر دیا کہ پاکستانی شناختی کارڈ جاری کرنے والا ادارہ نادرا بے ضابطیوں میں ملوث ہے اور ادارے کی جانب سے بغیر جانچ پڑتال غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں بطور ثبوت ایک اماراتی شہری کا پاکستانی پاسپورٹ بھی شیئر کیا۔ سنتھیا ڈی رچی نے اس ٹویٹ میں عارف محمد صالح علی الزارونی نامی اماراتی شہری کے پاسپورٹ کی تصویر بھی شیئر کی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ شخص متحدہ عرب امارات کا شہری ہے انہوں نے نادرا سے سوال کیا کہ بتایا جائے کس اہلیت کے تحت اس شخص کو نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ شخص پاکستانی شناختی کارڈ کیلئے اہل ہے تو اس کا مطلب کہ وہ بھی پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر سکتی ہیں؟ https://twitter.com/CynthiaDRitchie/status/1268172447217594370 اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے نادرا نے صفائی پیش کی کہ پی او سی کیٹگری کے شناختی کارڈ ان غیر ملکیوں کو جاری کیے جاتے ہیں جو کہ اس کے لیئے اہل ہوں اور عارف الزارونی کو نادرا کے پی اوسی کے رولز2002 کے تحت پی او سی جاری کیا گیا ہے۔ https://twitter.com/NadraMedia/status/1268131949501124609 سنتھیا ڈی رچی نے یہ بھی بتایا کہ اس غیر ملکی شہری کے شناختی کارڈ پر خیابان مسلم ڈی ایچ اے فیز6 کا پتہ درج ہے انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اس پی او سی کے جاری ہونے میں سینیٹر شیری رحمان نے کوئی کردار تو نہیں ادا کیا؟ اس ضمن میں پاکستان اور اماراتی حکومت کے درمیان دہری شہریت پر ایک معاہدہ طے ہو چکا ہے جس کے تحت وہ غیر ملکی جن کی پاکستانی خواتین سے شادی ہو چکی ہے ان کو پی او سی جاری کیا جا سکتا ہے۔ مگر عارف محمد علی الزارونی کے کیس میں ایسا نہیں ہے اس اماراتی شہری کے نہ تو ماں باپ میں سے کوئی پاکستانی شہری ہے اور نہ ہی اس کی پاکستان میں کوئی بیوی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں