تازہ ترین

نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب، صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا

نئے-وزیر-اعلیٰ-پنجاب-کا-انتخاب،-صوبائی-اسمبلی-کا-اجلاس-آج-ہوگا

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی استعفیٰ منظوری اور اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ ق لیگ اور پاکستان تحریکِ انصاف کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی اور ن لیگی امیدوار حمزہ شہباز کے مابین مقابلہ ہوگا۔ پرویز الٰہی کو وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا تھا۔ سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے خود کو پی ٹی آئی کا سپاہی قرار دیتے ہوئے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔ پنجاب اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے منحرف اراکین کم از کم 3 بڑے فارورڈ بلاک بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں جن میں جہانگیر ترین گروپ، ہم خیال گروپ اور علیم خان گروپ شامل ہیں۔ تحریکِ انصاف کے وزیر اعلیٰ کی حمایت کم ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب جہانگیر ترین اور ن لیگی رہنما کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ علیم خان گروپ پہلے ہی پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے کے خلاف بیان جاری کر چکا ہے۔ حمزہ شہباز کے وزیر اعلیٰ بننے کی راہیں ہموار ہونے لگیں۔ 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں