تازہ ترین

نئے تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد کا آغاز کرنے جا رہے ہیں: ڈاکٹر مراد راس

نئے-تعلیمی-سال-کے-آغاز-سے-یکساں-نصاب-تعلیم-پر-عملدرآمد-کا-آغاز-کرنے-جا-رہے-ہیں:-ڈاکٹر-مراد-راس

لاہور : صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا نئے تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب تعلیم کے اطلاق کے حوالے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیرتعلیم کا کہناتھا کہ ابتدائی طور پر یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ صوبے بھر میں پرائمری سطح پر کیا جا رہا ہے۔ یکساں نصاب تعلیم کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری، نجی سکول و دینی مدارس پر کیا جائے گا۔  یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد کے ساتھ وزیر اعظم پاکستان کے ایک قوم ایک کتاب کے ویثزن کو عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں۔    سرکاری و نجی سکولوں کے اساتذہ کی یکساں نصاب تعلیم کے حوالے تربیت کیلئے مائکروسافٹ کے تعاون سے حال ہی میں لرننگ مینیجمینٹ سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے۔ لرننگ مینیجمینٹ سسٹم کی بدولت اساتذہ کو یکساں نصاب تعلیم کے حوالے با آسانی آن لائن تربیت دی جا رہی ہے۔  تاریخ میں پہلی بار اساتذہ کی آن لائن تربیت کے لئے کسی سسٹم کا قیام عمل میں لایا گیا ۔  لرننگ مینیجمینٹ سسٹم کی بدولت سرکاری و نجی سکولوں کے اساتذہ یکساں نصاب تعلیم کے حوالے با آسانی مفت آن لائن تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔  ماضی کی حکومتوں کی جانب سے اس طرز کے کسی بھی منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔ گزشتہ ادوار میں دانستہ طور پر سرکاری سکولوں کے تعلیمی نظام کو تباہ کیا گیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں