تازہ ترین

نئے تربیتی نظام کے مثبت نتائج سامنے آئینگے :ایڈیشنل آئی جی

نئے-تربیتی-نظام-کے-مثبت-نتائج-سامنے-آئینگے-:ایڈیشنل-آئی-جی

پولیس ٹریننگ کالج ملتان کی بہتری کیلئے ماسٹر پلان ترتیب دیا جا رہا ہے :طارق مسعود ملتان: ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ پنجاب طارق مسعود یاسین نے پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں ٹریننرز اور سٹاف سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پولیس کلچر میں تبدیلی کے لئے جہاں ضرورت اس امر کی تھی کہ پولیس کو پیشہ ورانہ تقاضوں کے مطابق تربیت دی جا ئے وہیں ایک اہم فریضہ ان کی سوچ ،شعور اور اخلاقی اقدار کو بہتر بنانا تھا ۔انہیں اہداف کو مدنظر رکھتے ہو ئے ایک نیا اخلاقیات پر مبنی تربیتی نظام وضع کیا گیا ہے جس کے مثبت نتائج سا منے آنا شروع ہو گئے ہیں ۔نئے تربیتی نظام کے ذریعہ ہم اور ا ٓپ میں وہ شعور پیدا کر نا چا ہتے ہیں جس میں آپکی پوری روح اور لباس میں لپٹا ہوا ہو ۔انسانیت کے ساتھ بھلائی کا سفر شروع کر یں اور امانت داری ،سچ اور خوش اخلاقی جیسی اقدار کو اپنے کر دار کا حصہ بنائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج ملتان کی بہتری کے لئے ماسٹر پلان ترتیب دیا جا رہا ہے ۔بعد ازاں ما سٹر پلان کی تیاری کے حوالے سے محکمہ پی ڈبلیو ڈی اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ساتھ نقشہ جات پر تفصیلی گفتگو کی اور ہدایات دیں کہ ا س سلسلے میں جلد از جلد پیپر ورک مکمل کیا جا ئے ۔اس موقع پر طارق مسعود یاسین کو سونیئر بھی پیش کیا گیا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں