تازہ ترین

میڈیاریگولیٹری اتھارٹی ختم، پیکا آرڈیننس پر نظرثانی کا اعلان

میڈیاریگولیٹری-اتھارٹی-ختم،-پیکا-آرڈیننس-پر-نظرثانی-کا-اعلان

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کوختم کیا جاتاہے جبکہ پیکا آرڈیننس پربھی نظرثانی کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میڈیا کیلئے سیاہ دور تھا،گزشتہ دور میں صحافیوں پرحملے ہوئے، پروگرامزبند کرائے گئے۔ 4 سال میڈیا سنسرشپ میں جدوجہد کرنے پرسب کی مشکور ہوں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا گزشتہ دور میں میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے کالے قانون کو لانےکی کوشش کی گئی، میڈیاریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کوختم کیا جاتاہے۔ آزادی اظہاررائے پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل کو بھی جلد نافذ کریں گے۔ یہ حکومت الزام نہیں لگائے گی قانون اپنا راستہ خود لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ کو ختم کردیا ہے، باہرسے ڈیجیٹل میڈیاونگ لاکر اپنی جماعت کے لوگوں کو بھرتی کیاگیا، ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے روبوٹک ٹویٹ کے ذریعے اداروں کو گالیاں، دھمکیاں دی گئیں۔ وزارت میں سائبرونگ موجود ہے جوقانون کے مطابق چلتا ہے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ گورنرپنجاب میں حوصلہ ہی نہیں کہ وہ حمزہ شہباز سے حلف لے سکیں، صدر کو علم ہونا چاہیے وہ صدر پی ٹی آئی نہیں صدر پاکستان ہیں۔ صدر نے عہدےکو سیاست کیلئے استعمال کرنا ہے توچھوڑدیں۔ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا کہ وزیراعظم شہبازشریف جلد قوم سے خطاب کریں گے۔خطاب میں تمام لانگ، شارٹ ٹرم ایجنڈا قوم کےسامنے رکھیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں