تازہ ترین

میچ فکسنگ, سلیم ملک نے19سال بعد ہاتھ جوڑ لئے,پی سی بی, آئی سی سی سے تعاون کا اعلان

میچ-فکسنگ,-سلیم-ملک-نے19سال-بعد-ہاتھ-جوڑ-لئے,پی-سی-بی,-آئی-سی-سی-سے-تعاون-کا-اعلان

لاہور: سابق قومی کپتان سلیم ملک نے 19سال بعد میچ فکسنگ پر معافی مانگتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ اورانٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے غیرمشروط تعاون کا اعلان کردیا جبکہ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کا کہناہے کہ سلیم ملک پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیں تاکہ معاملے کو آگے بڑھایا جا سکے ۔تفصیلات کے مطابق سلیم ملک نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں نے کرکٹ فینز کا دل دکھا یا جس پر اپنے مداحوں سمیت سب سے معافی مانگتا ہوں، انہوں نے 19 برس بعد آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ اورپی سی بی سے میچ فکسنگ کے حوالے سے غیرمشروط تعاون کرنے کا اعلان بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق قوانین کے تحت میرے ساتھ بھی نرمی برتی جائے ، فکسنگ میں ملوث باقی کرکٹرز کو دوسرا موقع دیا گیا ، مجھے بھی دوسرا موقع دیا جائے ۔ قانونی مشیر پی سی بی تفضل رضوی نے سلیم ملک کی پیش کش پر کہا کہ سلیم ملک کا پی سی بی سے تعاون کی پیشکش کرنا خوش آئند ہے ، کسی بھی کھلاڑی کا اینٹی کرپشن کوڈ کیلئے بورڈ سے تعاون ہی واحد راستہ ہے ۔ تفضل رضوی نے مزید کہا کہ سلیم ملک سے اپریل 2011 میں پوچھے جانے والے سوالات کے جواب درکار ہیں، سلیم ملک کی لندن میں ہونے والی تین ملاقاتوں کے حوالے سے سوالات کئے گئے تھے ، سلیم ملک کو آئی سی سی کی جانب سے بھیجا گیا ٹرانسکرپٹ بھی بھجوایا گیا تھا، سلیم ملک سے ان ملاقاتوں میں ان کے کنڈکٹ کے حوالے سے پوچھا گیا تھا، سلیم ملک اس حوالے سے وضاحت کر دیں تاکہ معاملے کو آگے بڑھایا جاسکے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں