تازہ ترین

مینڈیٹ کے مطابق پانچ سال پورے کرے گی:ریاض فتیانہ

مینڈیٹ-کے-مطابق-پانچ-سال-پورے-کرے-گی:ریاض-فتیانہ

اپوزیشن پانچ سال انتظار کرے اور لوٹ مار کا حساب دے ، صحافیوں سے گفتگو کمالیہ: ایم این اے و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف ریاض فتیانہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت عوام کے دئیے ہوئے مینڈیٹ کے مطابق پانچ سال پورے کرے گی، اپوزیشن پانچ سال انتظار کرے اور لوٹ مار کا حساب دے ، پانچ سال بعد ہم اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے اور پھر عوام فیصلہ کریں گے ، عوام کا ہر فیصلہ ہم کھلے دل سے قبول کریں گے ۔قومی احتساب بیوروایک خود مختار ادارہ ہے ، وہ حکومت کے طابع نہیں ہے ، ہم اس پر اثر انداز ہو سکتے ہیں نہ دباؤمیں لا سکتے ہیں اور وہ ہماری مرضی کے فیصلے بھی نہیں کرے گا، حکومت توقع رکھتی ہے کہ نیب ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرے گا، ہمیں توقع ہے کہ نیب کرپشن کے تدارک کے لیے ہماری مدد کرے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ کرپٹ عناصر کا تعلق چاہے کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو، ان کی بیخ کنی ہونی چاہئے اور جو طبقہ پاکستان کے خزانے کو نقصان پہنچا چکا ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا ہمیں ملک کے مستقبل کا سوچنا چاہیے ، مہنگائی نیچے آرہی ہے اورایکسپورٹ بڑھ رہی ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں