تازہ ترین

میشا نےنئےگانےکیلئے ٹورنٹو میں لاہور بسادیا

میشا-نےنئےگانےکیلئے-ٹورنٹو-میں-لاہور-بسادیا

میشا شفیع کے نئے گانے ‘ ہاٹ مینگو چٹنی ساس’ کی میوزک ویڈیو دیکھنے والوں نے یہ ضرورسوچا ہوگا کہ کینیڈا میں بسنے والی گلوکارہ نے پاکستانی ساتھیوں کے ساتھ اتنی رنگا رنگ اور لاہوری کلچرکی بھرپور عکاسی کرنے والی میوزک ویڈیو کیسے ممکن بنائی۔ اس منفرد گانے کی شوٹنگ کی کہانی سناتے ہوئے میشا نے بتایا ہے کہ ان کے مناظرنریمان انصاری نے ٹورنٹو میں ہی فلمائے تھے۔ نریمان پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی صاحبزادی ہیں۔ انسٹاگرام پر نریمان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے میشا نے لکھا ‘مزاح اس کی رح رگ میں ہے اور ہم نے ایک میگا پارٹی فلمائی’۔ https://www.instagram.com/p/CT1Qu0uLRVm/ میشا نے ہاٹ مینگو چٹنی ساس کی تیاری کو نریمان کے بغیرناممکن قراردیتے ہوئے انہیں لکھا ‘ تم بہت ذہین، پُرمزاح اورمہذب ہو’۔ فلمساز اویس گوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئَے میشا نے لکھا، ‘اویس کے لیے بہت ساری محبتیں اور نیک تمنائیں جو کہ ٹورنٹو میں لاہور بسانے کے دوران ہماری مدد کیلئے تمام وقت ویڈیو کال پر موجود رہے’۔ الیکٹروپوپ کے ساتھ میشا کے تجربے کے علاوہ ان کا یہ نیا گانا ایک بالکل منفرد تھیم کے باعث خاصا سراہا گیا۔ میوزک ویڈیو میں ماڈرن ٹوئسٹ کے ساتھ روایتی رنگا رنگ ملبوسات ، بتیوں سے سجا ہواآموں سے بھرا ٹرک اورڈسکو تھیم والا ڈھابہ قابل ذکرہیں۔ https://www.instagram.com/p/CTtKI7MsMZj/ میشا نے اس گانے میں پہنے گئے لباس کے ساتھ اپنی تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا، ‘ یہ خوبصورت ، ہاتھ سے بنا ٹیکسٹائل نیکلس محبت کا تحفہ ہے جو برسوں پہلے مجھ تک پہنچا تھا۔ اسے پاولامی نے ڈیزائن کیا تھا جو بھارت میں پائیِدار فیشن میں اپنی ایک مہارت رکھتا ہے۔ گلوکارہ نےبتایا کہ یہ انہوں نے پہلی بارپہنا ہے اوراس کا پریمیئربالکل صحیح موقع پرہوا۔ اپنا رنگوں سے سجا لباس میشا نے تقریبا 9 سال دہلی میں خریدا تھا اور یہ ان کی ‘ انتہائی پسندیدہ ساڑھیوں میں سے ایک ‘ ہے، سندھی رلی کے ڈیزائن سے مزین بلاوز اور بیلٹ بھی انہیں 2017 میں بطور تحفہ ملے تھے۔ ملبوسات، میوزک اورعکسبندی میں جدت و رنگوں کا امتزاج اس ویڈیو کی خاص بات ہے۔ پنجابی زبان میں گانے کے بولوں کےساتھ انگریزی اور اردو کا تڑکا سننے والوں کو خاصا محظوظ کررہا ہے، خصوصا میوزک ویڈیو کے اختتامی حصے میں سوئنری کی جانب سے دیاجانے والا پیغام خاصا معنی خیز ہے جسے سننے والے بخوبی سمجھ جائیں گے کہ یہ اشارہ کس کی جانب ہے۔ https://www.instagram.com/p/CTtpZuErLQD/ میوزک ویڈیو میں گلوکارعبداللہ صدیقی ، ماڈل ایمان سلیمان، ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹراور ویب سیریز مڈسمر کیوس میں کام کرنے والی رباب علی، آرٹسٹ بےمثال، اویس گوہر، انسٹاہینڈل سوئنری شامل ہیں۔ ہاٹ مینگو چٹنی ساس کو عبداللہ صدیقی، ہاشم علی اور کانٹینٹ کری ایٹرسوینری نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ڈائریکشنز میشا شفیع اور اویس گوہرکی ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں