کوک اسٹوڈیو سیزن 14 ہر طرح سے شائقئن کی امیدوں پر پورا اتر رہا ہے، جس میں باصلاحیت بہن بھائی میشا شفیع اور فارس شفیع نے بھی ‘معزز صارف’ گانے کو پرفارم کیا، جس کی ہر طرف دھوم مچ گئی۔ معزز صارف گانے کو موسیقی کے شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ منفرد بولوں پرمشتمل اس گانے کو باصلاحیت بہن بھائیوں نے خود ہی لکھا اور کمپوزبھی کیا ہے۔ صارفین نے میشا اور فارس کی جوڑی کو حیرت انگیزقراردیتے ہوئے ٹویٹس میں پسندیدگی کا اظہار کیا۔ کوک اسٹوڈیو کی جانب سے گزشتہ روز گانا ریلیز کیے جانے کے بعد گانے نے سوشل میڈیا پر پاکستان سُپرلیگ کے فائنل کے ہنگامے کے باوجود بھرپور جگہ بنائی۔ سوشل میڈیا کے بہت سے صارفین نے اس گانے کے حوالے سے تعریفی کلمات لکھے، آیئے ایک نظر ڈالتے ہیں: