تازہ ترین

میرعلی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان کا کمانڈرصفی اللہ ہلاک

میرعلی-میں-سیکورٹی-فورسز-کا-آپریشن،-تحریک-طالبان-کا-کمانڈرصفی-اللہ-ہلاک

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تحریک طالبان کا کمانڈر صفی اللہ ہلاک ہوگیا ہے۔ پیر کی صبح آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ تحریک طالبان کا کمانڈر صفی اللہ فروری 2021 میں این جی اوز کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔ اس کے علاوہ نومبر 2020 میں صفی اللہ  ایف ڈبلیو او کے انجینیئرز کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تحریک طالبان کے کمانڈر صفی اللہ کو ہلاک کرنے کا آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔دہشت گرد کا تعلق میر علی سے تھا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں