جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاہے کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاہے کہ میرا جسم میری مرضی کا نعرہ غیر شرعی ، غیر اخلاقی ہے ، جو اپنی مرضی سے دنیا میں نہیں آسکتے ان کے جسم پر ان کی مرضی کیسے چل سکتی ہے ، شریعت نے عورت کو احترام اور مکمل حقوق دیئے ہیں ، حقوق سے محرومی اسلامی تعلیمات سے دوری ہے ۔ یہ بات انہوں نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔