تازہ ترین

میاں نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے، مریم نواز

میاں-نواز-شریف-جلد-ہمارے-درمیان-ہوں-گے،-مریم-نواز

اسلام آباد : نون لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے، نواز شریف پر قائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے۔ اتوار کے روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ افسوس سے تسلیم کرنا پڑتا ہے پارٹی نے نوازشریف کو کسی حد تک تنہا چھوڑا، اب ان کے مقدمات پر کچھ تیزی آرہی ہے۔ مریم نواز مزید بولیں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے جو بیان دیا وہ ان کی ذاتی رائے ہے، شاہد خاقان عباسی ناراض نہیں ہیں، وہ اپنے بیان کی وضاحت کر چکے، شاہد خاقان کو ساتھ لے کر اور ان کی مشاورت سے چلیں گے، موجودہ حکومت بننے پر سیاست کے میدان کو کھلا چھوڑ دینا غلطی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں