اداکار منیب بٹ نے میاں بیوی میں رشتہ خراب ہونے کی 80 فیصد وجہ مردوں کو قرار دیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار نے میاں بیوی کے باہمی تعلق سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیوی کو اپنے شوہر سے سوائے وقت کے اور کچھ نہیں چاہیے ہوتا۔ انہوں نے کہا تھا کہ بیوی کو محض توجہ، دھیان اور وقت کے علاوہ کچھ نہیں درکار ہوتا، اگر وہ سارے دن کی باتیں آپ کو بتانا چاہ رہی ہے تو آپ سن لیں، آپ کے علاوہ اس کے پاس اور ہے ہی کون، یا تو وہ اپنی ماں کو فون کرے گی یا آپ کو بتائے گی۔ https://www.instagram.com/p/CRGtDrLhYLX/?utm_source=ig_embed&ig_rid=f7398d0d-f81b-4178-aee0-2c412514efa1 منیب بٹ نے انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ کسی بھی رشتے کے خراب ہونے کی 80 فیصد وجہ مرد ہوتے ہیں، عام طور پر ہمارے معاشرے میں عورت بری نہیں ہے، مرد میں ہی خامیاں ہیں۔ انہوں نے مردوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کچھ مرد ایسے ہوتے ہیں جو گھر میں خرچہ بھی نہیں دیتے، نا ہی وقت دیتے ہیں، بیوی اور بچوں کو گھر میں چھوڑ کر باہر عیاشی کرتے ہیں تو یہ تمام جراثیم مردوں میں پائے جاتے ہیں۔